ہم کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں؟

Courtesy: Dr Abdul Jalil Popalzai
بينچ پر بیٹھے دائیں جانب سے: رام سرن نگینہ، بھگت رام تلور، مولانا عبدالرحیم پوپلزی، بخشی فقیر چند وید (اردو میں شائع ہونے والے ہفت روزہ "رائے عامہ” کے ایڈیٹر)۔تصویر کی تاریخ اور مقام: 10 ستمبر 1938۔ (پشاور سینٹرل جیل)
"

سباؤن بائیں بازو (left-leaning) کے حامل، استعمار مخالف پشتون علماء اور مجاہدین/مبارزین کا ایک اقدام اور آغاز ہے۔

سباؤں کا مختصر تعارف

ہم کون ہیں ؟

سباوون ایک استعمار مخالف اور بائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے سکالرز اور کارکنوں کی کاوش ہے۔ یہ ایک تنقیدی آرگن ہے جو پشتون خوا اور افغانستان کی جیو سیاست سے لے کر یہاں کی تاریخ اور مقامی سیاسی عوامل اور حرکت کو اپنے تجزیہ کا اساس ٹہھراتی ہے۔ قوم،طبقہ،جنس اور ماحولیات کو جدلیاتی کلیت میں لیتے ہوئے سباوون کی کوشش ہوگی کہ موجودہ سیاست اور فکری ڈسکورس میں ان سوالات کے اوپر خلا کو پر کرسکیں۔ہم اپنے وطن میں تمام جنگ مخالف تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں۔ایک لمبے عرصے سے استعماری اور نیو استعماری قوتوں نے اپنے سامراجی مقاصد کے لئے پشتون وطن کو جنگ کا میدان بنایا ہے جس کی وجہ سے لاتعداد ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ تاریخی طور پر پشتون خوا کی سیاست کا افغانستان کے ساتھ گہرا تعلق رہا ہے تو دوسری طرف ان کی اپنی تحریکیں کے علاوہ پاکستان کی سیاست اور معیشت کے ساتھ بھی تعلق رہا ہے ہم حقیقی ڈی کالونائزیشن کی جدوجہد کرتے ہیں جو یہاں پر ابھی تک عمل میں نہیں آیا ہے۔ ہم پختونخواہ اور پشتون وطن سے تعلق رکھنے والے مزدور طبقے کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور استحصال کو مسترد کرتے ہیں جس میں ٹرانسپورٹ ورکرز ، بارڈرز مزدور،تعمیرات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مزدور اور غیر رسمی معیشت سے تعلق رکھنے والے مزدور شامل ہیں ۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں بلوچ اور پشتون اقوام داخلی استعماریت کے شکار ہیں ۔ مرکز کے سیاسی سکالرز اور کارکنوں سے اگر ایک طرف یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان کی سرمایہ دار، نسل پرست اور نسلی اکثریت پر مبنی پالیسیوں کو مدنظر رکھیں تو دوسری طرف بلوچ اور پشتون قومی سوال کی مخصوصیت کو بھی مدنظر رکھیں ۔ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ موجودہ مذہبی بنیاد پرستی کو ریاست اور عالمی سامراج نے پالا پوسا ہے ۔پشتون وطن میں انگریزی استعمار کے خلاف اسلامسٹوں کی استعمار ضد اور سوشلسٹ نظریات کی طرف جھکاو رکھنے والی عظیم تحریکیں رہی ہیں۔ موجودہ مذہبی بنیاد پرستی کا ان استعمار ضد اسلامی تحریکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ہمارا شعار

جنگ مخالف

ڈیکولونائزیشن

سوشلزم

ماحولیاتی تحفظ

سباؤن
© ۲۰۲۶